پنڈ دادن خان( ملک ظہیر اعوان)حلقہ پی پی 26 پنڈ دادن خان سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار راجہ افتخار احمد شہزاد سابق تحصیل ناظم پنڈ دادن خان نے 27 اکتوبر کو چوھدری محمد اکرم برق سابق ڈپٹی ڈائریکٹر پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام اباد کے ہمراہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں حلقہ این اے 61 جہلم کی نئی حلقہ بندی پر اعتراضات داخل کئے ہیں. جن پر باقاعدہ سماعت کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد نے یکم نومبر بروز بدھ صبح 10 بجے باقاعدہ سماعت کے لئے نوٹس جاری کر دیا ہے. حلقہ کے عوام نے اس اقدام کو خوب سراہا ہے
0