0

پوری پاکستانی قوم مظلوم کشمیری اورمظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ھے

پنڈدادنخان ( بیورو چیف ملک ظہیراعوان) پوری پاکستانی قوم مظلوم کشمیری اور بے بس اور مظلوم اور مجبور مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ھے اب مقبوضہ کشمیر بیت المقدس مسجد اقصیٰ کو آزاد کرانے کےلئے جلسے جلوسوں ریلیوں کی نہیں عملی اقدامات کرنے کی فوری ضرورت ھے مظلوم فلسطینی ہر قسم کی فوری امداد کے طالب ہیں جبکہ اگر مسلم ممالک کے سربراہان اپنی عیش پسند زندگی چھوڑ کر ٹیپو سلطان خالد بن ولید محمد بن قاسم سلطان صلاح الدین ایوبی کی طرز زندگی اپنا کر حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت علی شیر خدا جیسی طرز حکومت اپنا کر اسلام کا پرچم پوری دنیا میں سر بلند کر سکتے ہیں لیکن اس کےلئے کفار سے جہاد اور سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنانے کی ضرورت ھے مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں ھونے والے ظلم و ستم اور وحشیانہ بمباری ہزاروں بے گناہ فلسطینی مسلمانوں کی شہادت پر اقوام عالم خصوصاً مسلم حکمرانوں کی بےحسی انتہائی افسوس ناک ھے ان خیالات کا اظہار پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن حکیم سید اختر علی شاہ بخاری نے بلیک ڈے کے موقع پر پنڈدادنخان کی تاریخ کی سب سے بڑی احتجاجی ریلی جس کا آغاز وکی چلڈرن پارک سے ھوا ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر اسامہ شیرون کی ہدایت پر چیف آفیسر خرم افتخار صدر ال پاکستان نمبرداران ایسوسی ایشن تحصیل پنڈ دادن خان الحاج راجہ غلام اکبرنمبردار منڈا ھڑ، اگیگا کے صدر ملک فاروق سونو پرنسپل گورنمنٹ چوہدری یامین باگڑی ٹیکنیکل کالج پروفیسر انجینئر جاوید اقبال ڈی پی مظہر حسین تارڑ ریسکیو1122 کے انچارج ملک ارشد بلوچ و دیگر کر رھے تھے بلیک ڈے کی مناسبت سے ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان آفس میونسپل کمیٹی آفس گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج کے اساتذہ اور طلبا کی بہت بڑی تعداد گورنمنٹ راجہ غضنفر علی خاں گورنمنٹ ہائی سکول کے اساتذہ و طلباء گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 کے اساتذہ و طلبا اور صحافیوں کی بڑی تعداد کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی شرکاۓ ریلی نے اسرائیلی اور بھارتی مظالم کے خلاف امریکہ اسرائیل اور یورپ کے خلاف شدید ترین نعرہ بازی کی جبکہ پاک فوج کے شہدا کشمیری فلسطینی شہدا اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے شہدا کی شہادتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر انجینئر جاوید اقبال نے آخر میں پاکستان کی ترقی خوشحالی مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں کےلئے خصوصی دعا کرائی