پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان) شہداء ہمارا فخر ہیں یہ شہداء کی قربانیاں ھی ہیں کہ آج ہم سکون کی نیند سو رھے ہیں شہدا ئے پولیس پوری قوم کا فخر ہیں اسی طرح پاک فوج اور دیگر سیکورٹی اداروں کے شہداء جنہوں نے وطن کی سرحدوں کا تحفظ کرتے ھوئے اپنی جانیں قربان کر دیں پوری قوم ان پر فخر کرتی ھے شہادت مومن کی معراج ھے ہیڈ کانسٹیبل شیخ نوازش شہید نے ڈاکوؤں سے مقابلہ کرتے ھوئے 28 اکتوبر 1993 کو ڈھڈیال چکوال کے مقام پر جام شہادت نوش کیااور اپنے علاقے تحصیل پنڈ دادن خان کا نام روشن کیا ان خیالات کا اظہار پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن حکیم سید اختر علی شاہ بخاری نے نوازش شہید کی تیسویں برسی کے موقع پر یادگار شہدا پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چکوال پولیس کے ڈی ایس پی۔ہیڈ کوارٹرمرزا محمد یاسین ڈی ایس پی پنڈ دادن خان عمران حیدر
اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے یادگار شہدا پر سلامی اور گارڈ آف آنر پیش کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان اسامہ شیرون ڈی ایس پی چکوال.مرزا محمد یاسین نئیر اعوان ، چوھدری طاہر ارشاد ، عبدالحفیظ ساقی .نائب صدر راجہ ملازم حسین طاہر ، محمد وسیم وصی اور شہید کے بھائی شیخ ابرار حسین۔شیخ شمشیر عباس شہید کے بیٹوں کانسٹیبل شیخ گوہر عباس اور شیخ فدا حسین اوردیگر رشتہ داروں نے پھولوں کی چادریں چڑھائیں
0