0

عظیم الشان عرس سیّدنا غوث الاعظم شیخ عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کی تقریبات منعقد

پنڈداد نخان(ملک ظہیر اعوان) جامع مسجد انوار مدینہ غریب وال سیمنٹ فیکٹری اور مسجد بابا گل شاہ رحمتہ اللہ علیہ ٹوبھہ میں عظیم الشان عرس سیّدنا غوث الاعظم شیخ عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کی تقریبات شان وشوکت سے منعقد ھوئیں جسمیں علاقہ بھر سےعشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے شرکت کی مسجد انوار مدینہ غریب وال سیمنٹ فیکٹری میں منعقدہ محفل میں ثنا ء خوان بچوں میں ایوارڈ پیش کیے گئے اس محفل پاک کے مہمان خصوصی محمد اکبر اشرف صاحب ھیڈ آف ایڈمن غریب وال سیمنٹ فیکٹری تھے دیگر مہمانان گرامی میں جناب اشتیاق احمد مینجر ایڈمن صدر سی بی اے تنویر جمال جنرل سیکرٹری چوھدری ثناءاللہ خالد محمود مینجر فنانس شامل تھے اس موقع پر حضرت علامہ ناظم حسین سیالوی نے خطاب کرتے ہیں ہوئے کہاکہ حضور غوث الاعظم کی تعلیمات پر عمل کرنے سے اسلامی شعائر کو پروان چڑھایا جا سکتا ھے ، حضرت علامہ غلام محی الدین قادری نے تمام پوزیشن ہولڈرزاقا علیہ السلام کے ثنا خوانوں کو مبارک دی اور ایوارڈ تقسیم کیے سیرت غوث الاعظم پر روشنی ڈالتے ھوئے دعا فرمائی اختتام پر لنگر غوثیہ تقسیم کیا گیا جبکہ مسجد باوا گل شاہ رحمتہ اللہ علیہ ٹوبھہ میں منعقدہ محفل بڑی گیارہویں شریف بسلسلہ عرس مبارک حضورغوث الاعظم رحمۃ اللہ علیہ منعقد ہوگا جس کے مہمان خصوصی بیورو چیف اوصاف پنڈ دادن خان ملک ظہیرا عوان تھے محفل کا اہتمام صدر تحریک منہاج القران ٹوبھہ محمد نواز قادری حال مقیم سعودی عرب کی طرف سے کیا گیا جس کا اہتمام علامہ محمد سرفراز صدر منہاج القران علماء کونسل تحصیل پنڈ دادن خان نے کیا جس میں حضرت علامہ محمد اسحاق الازہری فاضل منہاج القران یونیورسٹی لاہور نے کیا انہوں نے کہا کہ اپ رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم قادری کہلوا سکتے ہیں انہوں نے اپ کی اور اپ کے خانوادہ کی کرامات پر خصوصی گفتگو کی اس موقع پر لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا