0

انکم ٹیکس کی بروقت ادائیگی ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں ہے ۔

پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان) انکم ٹیکس کی بروقت ادائیگی ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں ہے ۔
31 اکتوبر 2023 انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے۔سرکاری ملازمین اور دیگر کاروباری حضرات زیادہ سے زیادہ فائلرز بنیں اس سے آپ بہت سی مشکلات سے بچ جاتے ہیں۔ ملکی حالات کے پیش نظر ہم سب کی کوشش ہونی چاہیے کہ فیلر بنے آپ کا دیا ہوا ٹیکس ملک و قوم کے لیے نہ صرف ضروری ہے بلکہ ملکی ترقی اور دفاع کو مضبوط کرنے کے لیے بہت ضروری ہے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر انکم ٹیکس ہارون الرشید اور انسپکٹر انکم ٹیکس ملک محمد اقبال نے تاجروں، صنعت کاروں، اور صحافیوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا اس وقت ملک شدید اقتصادی اور معاشی بحران کی طرف جا رہا ہے اور ہم سب کا فرض ہے کہ ہم ملک کو ان حالات سے نکالنے کے لیے اپنا اپنا فرض ادا کریں ۔فائلر بننے سے آپ بے شمار مشکلات سے بچ جاتے ہیں آپ کے کاروباری لین دین جائیداد اور گاڑیوں کی خرید و فروخت میں بہت سی سہولیات حاصل ہو جاتی ہیں ہمیں ملک کو مضبوط کرنے کے لیے بروقت انکم ٹیکس دینے کی مہم کو عام کرنا ہوگا۔ ایک مضبوط معیشت ہی مضبوط پاکستان کے لیے ضروری ہے فائلر بننے کے لیے انکم ٹیکس آفس پنڈدادنخان میں ملک فدا حسین کی زیر نگرانی کاؤنٹر قائم کر دیا گیا ہے جہاں سے ہر قسم کی معلومات مل سکتی ہیں۔
آگاہی مہم کا مقصد تحصیل پنڈدادنخان میں اب تک 11 ہزار سے زائد لوگوں نے اپنے گوشوارے جمع نہیں کرائے لہذا جن افراد کے گوشوارے نامکمل ہیں وہ فوری طور پر 31 اکتوبر سے قبل اپنے گوشوارے جمع کرائیں۔ اور اس سسٹم کا حصہ بنے اور زیادہ سے زیادہ فائلر بن کر سہولیات حاصل کریں۔