0

پبلک اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے ملک بھر میں تعلیم کی شمع روشن کیے ہوئے ہیں، سی ای او ایجوکیشن

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان )
پبلک اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے ملک بھر میں تعلیم کی شمع روشن کیے ہوئے ہیں. پبلک تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ نجی تعلیمی اداروں کا بھی بہت اہم کردار ہے. ان خیالات کا اظہار سی ای او ایجوکیشن ضلع جہلم میڈم کوثر سلیم صاحبہ نے پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن (ایپسما) تحصیل پنڈدادن کے چار رکنی وفد صدر چوہدری ممتاز احمد، جنرل سیکرٹری سید مسرت حسین کاظمی ، نائب صدر مرزا دلدار حسین سے ملاقات میں کیا. وفد کی قیادت ایپسما ضلع جہلم کے صدر پروفیسر جناب شریف ساجد صاحب نے کی. ملاقات میں تحصیل پنڈدادن خان کے نجی تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیوں، رجسٹریشن اور درپیش دیگر مسائل کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی. چیف ایگزیکٹو آفیسر میڈم کوثر سلیم صاحبہ نے تمام مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور تمام نجی تعلیمی اداروں کو 30 اکتوبر تک رجسٹریشن کا پراسیس مکمل کرنے کی ہدایت کی جنہوں نے ابھی تک اپنی رجسٹریشن مکمل نہیں کی. وفد نے میڈم کوثر سلیم صاحبہ کا شکریہ ادا کیا اور ان کی تعلیمی خدمات کے سلسلہ میں ان کو گولڈ میڈل ایوارڈ وصول کرنے پر مبارکباد پیش کی.