0

ٹیکسلا انجینیئر یونیورسٹی سب کیمپس پنڈ دادخان کی کلاسسز کےاجراء کی تاریخ جاری

پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان)
ٹیکسلا انجینیئر یونیورسٹی سب کیمپس پنڈ دادخان کی کلاسسز کا اجراء 2024 کی پہلی ششماہی میں شروع کر دی جائیں گی۔
پہلے سال بی ایس کمپیوٹر اور بی ایس میتھمیٹکس 4 سالہ کی کلاسسز کا آغاز کیا جا رہا ہے جس سے علاقے میں ترقی کی راہیں کھل جائیں گی ان خیالات کا اظہار ٹیکسلا انجینیئرنگ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد فیاض نے البیرونی ڈگری کالج پنڈدادنخان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ البیرونی ڈگری کالج پنڈدادنخان کے پرنسپل نزہت الرحمن رانجھا نے اس سلسلے میں بھرپور تعاون کیا ہے اور عارضی کلاسوں کا سلسلہ البیرونی ڈگری کالج میں ہی شروع کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں سابق ایم پی اے چوہدری نذر حسین گوندل کی خدمات کو بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ٹیکسلا انجینیئر یونیورسٹی سب کیمپس پنڈ دادن خان کے انچارج پروفیسر ڈاکٹر محمد فیاض نے بتایا کہ 2024 کی کلاسوں کے اجراء کے بعد بی ایس کمپیوٹر اور بی ایس میتھمیٹکس 4 سالہ کورس کے داخلے شروع کر دیئے جائیں گے۔ اب یہ پروجیکٹ 4800 ملین سے مکمل ہوگا جس سے علاقے کی تقدیر بدل جائے گی۔
اس موقع پر سابق ایم پی اے چودری نذر حسین گوندل نے پروفیسر ڈاکٹر محمد فیاض کی پنڈ دادن خان سب کیمپس میں بھرپور دلچسپی لینے پر خصوصی ایوارڈ سے نوازا۔