پنڈدادن خان(ملک ظہیر اعوان)تھانہ جلالپور شریف کا علاقہ مسلح ڈاکوں کے نرغے میں/نہ عزتیں محفوظ نہ عوام محفوظ مسلسل ڈکیتیوں کی وجہ سے تھانہ جلالپورشریف کے عوام شدید خوف وہراس میں مبتلا مقامی انتظامیہ بے بس ھوگئی ایک ہی رات میں تھانہ جلالپورشریف کی حدود میں چار مختلف مقامات پر مسلح ڈکیتی کی وارداتیں ھوئیں
پنڈی سید پور میں مدنی ہنڈا کے مالک ثاقب کے گھر میں مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر خواتین سمیت دیگر تمام افراد کو یرغمال بنا کر 20 لاکھ روپے کی زائد مالیت کا سونا اور نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا چکری کرم خان میں دو پنڈی سید پور میں دو مختلف مقامات پر مسلح ڈاکوں زیورات نقدی بیڑیاں لے کر فرار سماجی حلقوں کا اظہار تشویش اظہار ، تھانہ جلالپور شریف کے چار مخلتف مقامات پر مسلح ڈکیتی کی وارداتیں مسلح ڈکیت چکری کرم خان میں محمد جاوید کے گھر داخل ھوے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا اور خواتیں سمیت تمام افراد کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اسی طرح چکری کرم خان میں محمد تنویر کے گھر سے مسلح ڈاکو موٹر سائیکل نقدی زیورات لے کر فرار پنڈی سید پور میں بھٹو کالونی میں ایک گھر سے ٹریکٹر کی بٹیریاں لے کر فرار ہو گئے ایک ہی رات میں چار مختلف علاقوں میں مسلح ڈکیتوں سے عوام میں شدید خوف وہراس پھیل گیا سماجی رفاعی حلقوں نے آئی جی پنجاب سے تحفظ کی اپیل اوراعلی آحکام سے فوری نوٹس لینے کابھی مطالبہ کیا
0