پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان) پنڈدادنخان میں نئے تعینات ھونے والے اسسٹنٹ کمشنر اسامہ شیرون اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی خرم افتخار نے پنڈدادنخان شہر کا دورہ کیا اور عوام کو ہر قسم کا ریلیف دینے کا عزم تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان میں نئے تعینات ھونے والے اسسٹنٹ کمشنر اسامہ شیرون اور چیف آفیسر خرم افتخار نے اپنے عملے کے ہمراہ پنڈدادنخان کے شہر کے بازاروں کا تفصیلی دورہ کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پنڈدادنخان شہر کے مسائل صفائی واٹر سپلائی اور عوام کو اشیا ئےخوردونوش کی سستی اور بروقت فراہمی کےلئے موثر اقدامات کئے جائیں گے تاکہ عام آدمی کو اس مہنگائی کے دور میں زیادہ سے زیادہ سہولیات میسر آ سکیں انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کےلئے میرے دفتر کے دروازے ہر خاص و عام کےلئے کھلے ہیں
0