0

رورل ہیلتھ سنٹر جلالپورشریف میں محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے چار روزہ ہفتہ صحت کا انعقاد

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان ) رورل ہیلتھ سنٹر جلالپورشریف میں محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے چار روزہ ہفتہ صحت کا انعقاد ۔ تفصیلات کے مطابق رورل ہیلتھ سنٹر جلالپورشریف میں محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کی جانب سے رورل ہیلتھ سنٹر جلالپورشریف میں سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر انعام اللّٰہ جمالی ، فوکل پرسن محمد زمان اور فوکل پرسن کامران بشیر کی زیرِ نگرانی ہفتہ صحت کیمپ میں ذیا بیطس، ہائی بلڈ پریشر، ہیپاٹائٹس بی ، سی، ایچ آئی وی ایڈز اور ٹی بی کی سکرینگ کے ساتھ ساتھ حاملہ خواتین کا چیک اپ اور حاملہ خواتین اور دو سال سے کم عمر بچوں کی ویکسینیشن کی مفت سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں ۔ سینیئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر انعام اللہ جمالی کا میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس مہنگائی کے دور میں حکومت پنجاب کا یہ عوام کے لیے بڑا ریلیف ہے عوام کو چاہیے کہ ہفتہ صحت کیمپ میں آ کر زیادہ سے زیادہ مستفید ہوں ۔