0

پنجاب: آشوب چشم کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ، مزید 9 ہزار401 کیسز سامنے آ گئے

آشوب چشم کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ، مزید 9 ہزار401 کیسز سامنے آ گئے
پنجاب میں آشوبِ چشم کیسز میں اضافے کے بعد مرض پر قابو پانے کے لیے 4 دن کے لیے بند کیے گئے اسکول آج کھل گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اسکولوں میں سختی کے ساتھ ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کے احکامات جاری کیے ہیں جس کے تحت اساتذہ گیٹ پر اسکول آنے والے ہر بچے کی آنکھیں چیک کریں گے۔

دوسری جانب پنجاب میں آشوب چشم کیسز میں بڑی کمی نہ آ سکی اور 24گھنٹوں میں آشوب چشم کے مزید 9 ہزار 401 کیس سامنے آ گئے جہاں بہاولپورمیں سب سے زیادہ ایک ہزار577 کیس رپورٹ ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں