0

پی ٹی آئی کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے بڑا مطالبہ

پی ٹی آئی نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے چیئرمین پی ٹی آئی کے کیسز براہ راست دکھانے کا مطالبہ کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کیسز براہ راست دکھانے کا مطالبہ کردیا۔

تحریک انصاف نے چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے درخواست کی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کےکیسز کو براہ راست دکھایا جائے۔

پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر 70سال کی عمر تک ایک مقدمہ نہیں تھا اور آج 200مقدمےہیں، ہماری چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ انصاف کا بول بالا کریں۔

خیال رہے جسٹس قاضی فائر عیسیٰ نے بطور چیف جسٹس اپنے کیس کی سماعت براہ راست نشر کرکے تاریخ رقم کی تھی۔

بعد ازاں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کی کارروائی براہ راست نشر کرنے کے معاملے پر 2 رکنی ججز کمیٹی بنائی تھی، جسٹس محمد علی مظہر 2 رکنی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ جسٹس اطہر من اللّٰہ کمیٹی کے ممبر ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ کمیٹی سپریم کورٹ مقدمات کی کارروائی براہ راست دکھانے کے طریقہ کار پر رپورٹ پیش کرے گی اور ججز کمیٹی کی رپورٹ پر فل کورٹ اجلاس دوبارہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں