0

18 ویں ترمیم کے بعد ادارے صوبائی حکومتوں کے ہتھے چڑھ گئے: خالد مقبول صدیقی

خالد مقبول صدیقی
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ 18 ویں ترمیم کے بعد ادارے صوبائی حکومتوں کے ہتھے چڑھ گئے۔

ایم کیو ایم کے زیر اہتمام کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں میڈیکل سنٹر کا افتتاح کیا گیا جبکہ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ اورنگی میں زیادہ سے زیادہ میڈیکل سنٹر ہونے چاہییں، یہاں ایسی آبادی مقیم ہے جس نے اپنے ملک کی خاطر دو بار ہجرت کی ہے۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد ادارے صوبائی حکومتوں کے ہتھے چڑھ گئے، بدقسمتی سے کراچی کے صحت کے معاملات بھی ان لوگوں کے ہاتھ میں چلے گئے جن کا کراچی سے کوئی تعلق ہی نہیں تھا۔

 

اپنا تبصرہ بھیجیں