0

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کیخلاف درخواستوں پر سماعت آج ہوگی

سپریم کورٹ
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کیخلاف دائردرخواستوں پر سماعت آج ہوگی. چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں آٹھ رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر حکم امتناع دے رکھا ہے۔

بینچ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید بھی بینچ میں شامل ہیں۔عدالت نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر حکم امتناع دے رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں