0

شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

شاہ محمود قریشی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں ضمانت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

شاہ محمود قریشی نے دائر کی گئی درخواست میں ضمانت بعد از گرفتاری کی استدعا کر دی۔ ان کی درخواست میں وفاقی حکومت اور وزارتِ داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا 8 نومبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

انہوں نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔

شاہ محمود قریشی نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ درخواست گزار کے خلاف بے بنیاد اور سیاسی مقدمہ بنایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں