0

فرح گوگی کا خفیہ غیرملکی پاسپورٹ منظرعام پر آگیا

فرح گوگی کا خفیہ غیرملکی پاسپورٹ منظرعام پر آگیا
سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی کا خفیہ غیر ملکی پاسپورٹ سامنے آگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لوٹی ہوئی دولت چھپانے اور منی لانڈرنگ کو چھپانے کے لیے فرح گوگی کو ایک غیر معروف ملک وینا تاؤ کا خفیہ پاسپورٹ بنا کر دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دسمبر 2021 میں تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ممکنہ کامیابی کے پیش نظر ایک معروف پراپرٹی ٹائکون کے بیٹے کو فرح گوگی کیلئے خفیہ انٹرنیشنل پاسپورٹ خریدنے کا ٹاسک سونپا۔ اور اس پراپرٹی ٹائکون نے ایک اور معروف بزنس مین کو خفیہ پاسپورٹ بنانے کیلئے ایک لاکھ 30 ہزار امریکی ڈالر فراہم کئے۔

رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ 28 مارچ 2022 کو فرح گوگی کیلئے خریدے جانے والا وینا تاؤ کا خفیہ پاسپورٹ بشری بی بی کے حوالے کر دیا گیا، اور 3 اپریل 2022 کو عمران خان کی حکومت جانے سے 6 دن قبل فرح گوگی کو پاکستانی پاسپورٹ پر ملک سے فرار کروا کے دبئی بھجوا دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں