0

جہلم عید قریب آتے ہی نئے کرنسی نوٹوں کا کالا دھندہ عروج پر پہنچ گیا

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم عید قریب آتے ہی نئے کرنسی نوٹوں کا کالا دھندہ عروج پر پہنچ گیا، 10,20,50,100 روپے والی کاپیاں اضافی رقم کے ساتھ بلیک میں فروخت ہوتی رہیں۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئے نوٹوں کیلئے ماضی کی طرح سہولیات فراہم ہونے کے باوجود شہری بینکوں کی بجائے دکانوں سے بلیک میں نوٹ خریدتے رہے۔ سرکاری بینکوں میں اکاؤنٹ ہولڈر ز کو بھی نئے نوٹوں کی کاپیاں دستیاب نہ ہو سکیں۔ بلکہ بینک عملہ صرف بااثر افراد کو نوازتا دکھائی دیا۔ اکاؤنٹس ہولڈرز نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیاہے کہ کالے دھن میں ملوث بینکوں کے عملے کے خلاف انکوائری کروائی جائے اور اس مکروہ دھندے میں شامل افسران و اہلکاروں کو ضلع بدر کیاجائے تاکہ بینکوں کے اکاؤنٹس ہولڈرز اسٹیٹ بینک کی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں