0

عیدالفطر کے پر مسرت موقع پر پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ جہلم کا ایمرجنسی ڈیوٹی پلان مرتب

جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم عیدالفطر کے پر مسرت موقع پر پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ جہلم کا ایمرجنسی ڈیوٹی پلان مرتب دے دیا گیا۔ مساجد اور عید گاہوں پر ایمبولینس،موٹربائیک ریسکیو سروس اور فائر ٹینڈرز ایمرجنسی کور فراہم کرنے کے لیے تعینات کر دی گئیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ جہلم کے تمام ریسکیورز کی ایمرجنسی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں اور حادثات،میڈیکل،فائر،ریسکیو آپریشن اور دیگر تمام ایمرجنسیز کی صورت حال میں 24گھنٹے بروقت سروس فراہم کرنے کے سلسلہ میں ایمرجنسی ڈیوٹی پلان مرتب کر دیا ہے جس کے تحت ریسکیو عملہ کی ایمرجنسی ڈیوٹیز لگا دی گئی ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے مزید کہا کہ ہر خاص و عام کو ایمرجنسی کی صورت میں بروقت ایمرجنسی سروس مہیا کرنا پنجاب ایمرجنسی سروس جہلم کی اولین ترجیح ہے،ریسکیو عملہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں کنٹرول روم میں کال ریکارڈنگ سافٹ ویئر،وہیکل ٹریکنگ سسٹم اور آئی پی کیمرہ کے زریعے تمام ایمرجنسی ڈیوٹیز کی نگرانی بھی کی جائے گی ریسکیو عملہ اور ایمرجنسی وہیکلز تمام مرکزی  عیدگاہوں،جامعہ مساجد اور عید کے بڑے اجتماعات  پر ایمرجنسی ڈیوٹی دیں گے اور دیگر ایمرجنسی وہیکلز سنٹرل اسٹیشن  سے ایمرجنسی سروس مہیا کریں گی جبکہ تحصیل پنڈدادنخان،تحصیل دینہ اور تحصیل سوہاوہ کی عید گاہوں اور مساجد  پر بھی ریسکیو عملہ ایمرجنسی وہیکلز کے ہمراہ اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔ مزید ضلع بھر میں ریسکیو موٹر بائیک کی پوسٹس مرتب دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ہر خاص و عام کے لئے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ عید کے ایام میں بے جا گھروں سے نکلنے سے گریز کریں دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری اور ون ویلنگ سے اجتناب کریں، موٹرسائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال اور گاڑی چلاتے وقت سیٹ بیلٹ کا استعمال یقینی بنائیں،سیروتفریح کے لئے جانے والے حضرات چشموں اور دریا کے کناروں سے مناسب فاصلہ پر عید کے پر مسرت لمحات سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ کسی بھی ناگہانی آفت سے محفوظ رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں