0

زائد کرایہ جات کی وصولی کی شکایات پر ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق کا جنرل بس سٹینڈ کا دورہ،

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم عید الفطر کے موقع پر مسافروں سے زائد کرایہ جات کی وصولی کی شکایات پر ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق کا جنرل بس سٹینڈ کا دورہ، مسافروں سے زائد کرایہ جات وصولی بارے آگاہی حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے موقع پر آبائی علاقوں کو جانے والے مسافروں سے زائد کرایہ جات وصولی کی شکایات پر ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے علی الصبح جنرل بس سٹینڈ کا دورہ کیا اور اس حوالے سے ٹرانسپورٹرز اور مسافروں سے فرداً فرداً معلومات حاصل کیں۔ اڈہ مینجر اور منشیوں سے مختلف علاقوں کے سرکاری کرائے اور وصول کئے جانے والے کرائے معلوم کئے۔ ڈپٹی کمشنر نے سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کو مقررہ کرایہ جات کو واضح طور فلیکس بنوا کر آویزاں کروانے اور تمام گاڑیوں میں ریٹ لسٹ لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زائد کرایہ جات وصول کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، گاڑی کو ضبط کرنے کے ساتھ عملے کو حراست میں لیا جائے۔ انہوں نے بس سٹینڈ کی صفائی بہتر بنانے اور مسافروں کے لئے انتظار گاہ بنانے کے لیے کنٹونمنٹ بورڈ حکام کو مطلع کرنے کی ہدایت جاری کیں۔ دوسری جانب سمگلنگ مافیا کے خلاف ضلعی انتظامیہ جہلم سرگرم، ایک ہفتے کے دوران 12 ٹرک قبضے میں لے کر 600 میٹرک ٹن گندم برآمد کر لی گئی، 9 مقدمات درج، ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق بذات خود روزانہ رات کو تمام چیک پوائنٹس کے دورے کر رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ گندم اور آٹے کی سمگلنگ کسی صورت برداشت نہیں، سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں