0

جہلم ایس ایچ او دینہ عمران عباس اور ٹیم کی اہم کاروائیاں

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید ناصر حسین شاہ)جہلم ایس ایچ او دینہ عمران عباس اور ٹیم کی اہم کاروائیاں،والدہ پر تشدد کرنے والے ناخلف بیٹے سمیت منشیات فروش ملزم اور آٹا سمگل کرنے والا ملزم گرفتار، مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق مدعیہ مقدمہ ولدہ نے بتایا کہ میرے بیٹے امجد نے مجھ پر تشدد اور زدو کوب کیا اور گھر سے نکال دیا،ایس ایچ او دینہ نے والدہ کی درخواست پر والدین تحفظ آرڈیننس کے تحت فوری مقدمہ درج کر کے ملزم کامران کو گرفتار کر لیا،ایک اور اہم کاروائی میں ایس ایچ دینہ اور ٹیم نے منشیات فروش ملزم عمران کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے 2کلو چرس برآمد کر لی گئی،جبکہ تیسری کاروائی میں آٹا سمگل کرنے والے ملزم نکاش کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے 1050 تھیلہ آٹا، 10 تھیلہ سوجی اور 10 تھیلہ میدہ برآمد کر لیا گیا،ملزم آٹا سمگل کر کے پنجاب سے کے پی کے لے جا رہا تھا،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جہلم پولیس شہریوں کی حفاظت اور قانون کی عملداری کے لیے ہمہ تن مصروف عمل ہے،ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او دینہ اور ٹیم کو اہم کاروائیاں کرنے پر شاباش بھی دی۔اسی طرح ایس ایچ او پنڈدادنخان محمد آصف اور انچارج چوکی کھیوڑہ ضمیر حسین کی اہم کارروائی، موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں ملوث 02 ملزمان گرفتار، مسروقہ موٹر سائیکل برآمد، ملزمان کی شناخت عرفان اور عدنان کے ناموں سے ہوئی،ملزمان سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمدکر لی،ملزمان سے بر ریمانڈ جسمانی مزید انکشافات متوقع ہیں،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے حکم دیاکہ شہریوں کے قیمتی اثاثوں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں