0

جہلم میڈم کوثر سلیم کو سی ای او ایجوکیشن تعینات ہونے پر مبارکباد دینے والوں کا سلسلہ جاری

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم میڈم کوثر سلیم کو سی ای او ایجوکیشن تعینات ہونے پر مبارکباد دینے والوں کا سلسلہ جاری، مبارک دینے والوں میں شہر کی معروف سماجی شخصیت راجہ منصور سمیت دیگر معززین بھی شامل اس موقع پر راجہ منصور نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ میڈم کوثر سلیم ضلع جہلم کیلئے اچھی سی ای او ثابت ہوں گی اور ٹیچرز کے مسائل بھی اب جلد حل ہونگے،اس کے علاوہ میڈم کوثر سلیم کو سی ای او ایجوکیشن تعینات ہونے پر ٹیچرز یونین اور کلرک یونین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، میڈم کوثرسلیم بطور ڈی ای او فی میل کی خدمات بھی ادا کر چکی ہیں اس موقع پر تمام ٹیچرز اور کلرک یونین نے دعا کی کے اللہ تعالیٰ میڈم کوثرسلیم کو کامیابیاں عطاء فرمائے اور محترمہ ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے خدمات سرانجام دیتی رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں