0

میٹھی عیدکی آمد، کپڑوں، جوتوں اور مصنوعی جیولری کی قیمتیں قوت خرید سے باہر

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم میٹھی عیدکی آمد، کپڑوں، جوتوں اور مصنوعی جیولری کی قیمتیں قوت خرید سے باہر، ریڈی میڈ گارمنٹس کے نرخ آسمان سے باتیں کرتے دکھائی دیتے ہیں، غریب اور متوسط طبقہ کے افراد قیمتیں سن کر ہی گھروں کوخالی ہاتھوں لوٹنے پر مجبور، تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے استقبال اوررونقیں دوبالا کرنے کے حوالے سے شہریوں کی جانب سے خرید و فروخت کا سلسلہ زوروں سے شروع ہو گیا، جبکہ اس میٹھی عید پر کپڑوں اور جوتوں، مصنوعی جیولری کی قیمتیں خریداروں کے وہم و گمان سے بھی زائد ہیں ہو شربا مہنگائی نے غریب اور متوسط طبقے کے اوسان خطا کر دیئے، دکانداروں نے ڈالر کی اونچی اُڑان کے ساتھ ہی مہنگائی کا جواز بنا کر کپڑوں، جوتوں، آرٹیفیشل جیولری اور دیگر ضروریات زندگی کی قیمتوں میں گزشتہ سال کی نسبت پچاس فیصد تک اضافہ کر دیا ہے، جسکی وجہ سے غریب اور متوسط طبقہ کے افراد بازار خریداری کے لئے تو جاتے ہیں مگر قیمتوں کی باز پرس سے متاثرہو کر خالی ہاتھوں گھر لوٹنے پر مجبور ہیں دکاندار عید کے موقع پر منافع خوری کے چکروں میں مگن دکھائی دیتے ہیں، ریڈی میڈ گارمنٹس کی قیمتیں اپنے محور سے نکل کر خریداروں کو منہ چرھا رہی ہیں، جبکہ ٹیلر ماسٹرز بجلی کی آنکھ مچولی کا ٹیکنیکل جواز بنا کر گاہکوں سے سلائی کے منہ مانگے دام وصول کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں