0

نو ماہ سے آفٹرنون سکول کے اساتذہ کو تنخواؤں سے محروم رکھنا انتظامیہ کی تعلیم دشمن پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے

پنڈ دادن خان( بیوروچیف ملک ظہیر اعوان) نو ماہ سے آفٹرنون سکول کے اساتذہ کو تنخواؤں سے محروم رکھنا انتظامیہ کی تعلیم دشمن پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہےپنجاب میں 7 ہزار سے زائد سکولز کو اپگریڈ کیا گیا جن میں لاکھوں طلبہ و طالبات تعلیم حاصل کر رہے اور ہزاروں اساتذہ تدریس کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں مگر موجودہ سال 2022 اور 2023 کا فنڈ تاحال جاری نہ ہوسکا۔ بہانہ یہ بنایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے ترقیاتی فنڈ کو جاری نہ کرنے کا حکم دیا ہے حالانکہ یہ اساتذہ کرام کی تنخواہیں ہیں ترقیاتی بجٹ نہیں۔ سیکرٹری ایجوکیشن، سیکرٹری فنانس اور وزیر تعلیم کو بارہا درخواست کر چکے مگر بے سود، اساتذہ کرام کے چولہے ٹھنڈے پڑ گے۔تمام اساتذہ وزیر اعلی پنجاب ، چیف الیکشن کمیشن سے پر زور اپیل کرتے ہیں مہربانی کرکے فنڈز فوراً جاری کئے جائیں۔ یہ ترقیاتی فنڈ نہیں بلکہ غریب اساتذہ کی تنخواہیں ہیں۔اگر عید تک فنڈ جاری نہ ہوئے تو ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے فنڈ جاری کر کے اساتذہ کرام کی داد رسی کی جائے۔
پنجاب میں تعلیمی سال 10 ماہ کا ہوتا مگر آفٹرنون اساتذہ کا کنٹریکٹ 9 ماہ کا لہذا آفٹرنون سکولز سٹاف کا کنٹریکٹ 10 ماہ کا کیا جائے تاکہ مئی 2022 کی طرح اب بھی اساتذہ کی حق تلفی نہ ہو۔ ان خیالات کا اظہار زاہد اکرام ہنجرا نے کیا

اپنے خیالات کااظہارکریں