پنڈدادنخان( بیوروچیف ملک ظہیر اعوان )پاکستان کے نوجوانوں کے اندر بہترین ٹیکنیکل صلاحیتیں موجود ہیں نوجوانوں کے اندر موجودچھپے ہوئے ٹیلنٹ کو باہر نکالنے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت بن چکا ہے اگر ہم اور حکومت نوجوانوں کی صلاحیتوں کو سامنے لانے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کریں تو چین امریکہ اور جاپان سے بڑھ کر ترقی کے مواقع مل سکتے ہیں۔ٹیکنیکل کالج کے طلباء کی ذہنیت اور چھپی ہوئی صلاحیتوں کو سامنے دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے ہم بھی کسی سے کم نہیں ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان انور علی کانجو نے گورنمنٹ چوہدری محمد یامین باگڑی ٹیکنیکل کالج کے طلباء کی طرف سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہیں تفصیلات کے مطابق
/گورنمنٹ چوہدری یامین باگڑی کالج آف ٹیکنالوجی پنڈدادن خان میں سالانہ سکل کمپٹیشن اینڈ پروجیکٹ ایگزیبیشن کا انعقاد کیا گیا اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان انور علی کانجو نے سٹوڈنٹس کی طرف سے لگائے گئے ٹیکنکل پروجیکٹ سٹال چیک کیے اور سٹوڈنٹس سے پروجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ لی اے سی پنڈدادن خان نے سٹوڈنٹس اور کالج کے پرنسپل پروفیسر انجینئر جاوید اقبال ڈی پی او مظہر حسین تارڑ پروفیسر انجینئر رضوان احسن اور دیگر ٹیچرز کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ سٹوڈنٹس نے جس محنت اور لگن سے یہ کم خرچ میں انتہائی قابل تعریف پروجیکٹ تیار کئے ہیں وہ قابل فخر ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان انور علی کانجو نے تقریب کے اختتام پر فرسٹ،سیکینڈ اور تھرڈ آنے والے سٹوڈنٹس کو بیسٹ پروجکیٹ بنانے پر خصوصی شیلڈ تقسیم کی گئی پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن حکیم سید اختر علی شاہ بخاری۔حق باہو ٹرسٹ کے صدر عبدالحفیظ ساقی نے کالج ہذا کے پرنسپل اور تمام سٹاف اور طلبہ کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا
0