وزیراعظم نے قومی اتفاق رائے کو ریزہ ریزہ کردیا، احسن اقبال

گلگت (مانیٹرنگ ڈیسک) احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کا اعلان کر کے قومی اتفاق رائے کو ریزہ ریزہ کردیا۔

حافظ حفیظ الرحمان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ الیکشن کے بعد گلگت بلتستان کے مسئلے کا مل کر حل نکالا جائے گا۔اس قومی اتفاق رائے میں ہماری عسکری قیادت بھی شریک تھی۔

انہوں نے مزی کہا کہ وزیراعظم نے گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کا اعلان کر کے اس قومی اتفاق رائے کو ریزہ ریزہ کردیا۔

بشکریہ اب تک ٹی وی