0

للہ شریف میں سویڈن حکومت اور بدبختوں کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا

پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان)
للہ شریف میں سویڈن حکومت اور بدبختوں کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا اور ریلی نکالی گئی توہین قران کی پر زور مذمت کرتے ہوئے نماز جمعہ کے بعد حضرت صاحبزادہ پروفیسر محمد نعیم الرسول دامت برکاتہم العالیہ ، مسلم لیگ نون کے سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود للہ ،صاحبزادہ تکریم الرسول صاحبزادہ علیم الرسول ، چوہدری اسد بشیر اللہ اور بیورو چیف اوصاف پنڈ دادن خان ملک ظہیر اعوان کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی شرکاء نے سویڈن حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور قران پاک کی بے حرمتی کرنے والوں کو سخت سزائیں دینے کا مطالبہ کیا حرمت قران ریلی کا اغاز خانقاہ أستانہ عالیہ للہ شریف سے کیا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی مظاہرین نے زبردست نعرے بازی کی ، ہم عظمت قران کے پاسباں ہیں پاسباں کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے قران کی حرمت پر جان بھی قربان ہے اور سویڈن حکومت مردہ باد کے نعرے لگائے گئے احتجاجی ریلی کا اختتام پیر کھارا شریف چوک کے قریب ہوا جہاں پر حضرت صاحبزادہ پروفیسر محمد نعیم الرسول دامت برکاتہم العالیہ نے سویڈن میں ہونے والے واقعہ کی پرزور مذمت کی اور کہا کہ قران مجید فرقان حمید ہمارے سینوں میں موجود ہے تم کتنے مسلمانوں کے سینے چاک کرو گے قران پاک کی بے حرمتی کرنے والے بدبختو اللہ کریم تمہیں غرق کرےاور ہم تمھیں تباہ ہوتے ہوئے اپنی انکھوں سے دیکھیں سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود للہ نے کہا ہم توہین قران کی بھرپور مذمت کرتے ہیں پہلے مسلمانوں کے دل دکھانے کے لیے افراد کام کرتے تھے اب یورپی حکومتیں بھی سامنے اگئی ہیں ہم سویڈن حکومت کے اس فعل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں قاری محمد اکرام نقشبندی للہی ،قاری محمد احسان ،محمد حمید للہی، لالہ فاروق ،ڈاکٹر حبیب اللہ سمیت دیگر افراد نے شرکت کی