پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان)چنووالہ میں حرمت قران پاک ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کا آغاز چنووالہ سے شروع ہوا اور غریبوال سیمنٹ فیکٹری سے ہوتا ہوا مین گیٹ قینچی پر اختتام پذیر ہوا غریب وال سیمنٹ فیکٹری جامع مسجد کے خطیب علامہ غلام محی الدین قادری نے ریلی کی قیادت کی اوراحتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم حرمت قران پاک پر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں سویڈن میں ہونے والے قران پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں ،غریب وال سیمنٹ فیکٹری کے ایڈمن اکبر اشرف اور صدر یونین تنویر جمال نے سویڈن میں قران پاک کی بے حرمتی کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسلامی ممالک کے حکمرانوں سے آئندہ کے لیے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کا پرزور مطالبہ کیا انہوں نے کہا کہ قران پاک کی بے حرمتی کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ،اس موقع پر مولاناعبدالغفور حیدری نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا قران پاک کی بے حرمتی ناقابل برداشت ہے پوری دنیا کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی حکومت فل فور سویڈن سفیر کو ملک بدر کرےاور امت مسلمہ کے قائدین اور بین الاقوامی تنظیمیں اس حوالے سے سنجیدہ اقدامات کریں خصوصا مسلم امہ کے لیڈر عالمی فورم پر مسئلہ اٹھائیں اور بین الاقوامی سطح پر تحفظ قران ناموس رسالت شعائر اسلام کے لیے قانون سازی کریں ،علامہ ناظم حسین سیالوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سویڈن میں قران پاک کی بے حرمتی کہ واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہیں ،ریلی میں علاقہ بھر سے عاشقان رسول نے بھرپور شرکت کی علاقہ حرمت قران پاک پر جان بھی قربان ہے کےنعروں سے گونجتا رہا
0