پنڈ دادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)
پنڈ دادن خان کے معروف تجارتی مرکز دھریالہ جالبپ میں اے بی این نیوز کی خبر پر ایکشن ، اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان انور علی کانجو نے سخت نوٹس لے لیا اور دھریالہ جالپ میں ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کروا دیا بس سٹاپ اورپنڈ دادن خان جہلم روڈ کھلی ہو گئی علاقہ کے عوام کے عوام نے اسسٹنٹ کمشنر اور اے بی این نیوز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا
پنڈ دادن خان کے علاقہ جالپ کے معروف کاروباری مرکز دھریالہ جالپ میں جہاں پر تجاوزات کا پھیلاو اتنا بڑھ گیا تھا کہ نہ صرف پنڈ دادن خان جہلم روڈ پر جانے والی ٹریفک متاثر ہوتی تھی بلکہ یہاں کھڑے ہوئے درجنوں کی تعداد میں رکشوں اور ڈھابوں کے باعث موٹر سائیکل سواروں اور عام عوام تک کا گزرنا انتہائی مشکل ہو گیا تھا روزنامہ اوصاف اور اے بی این نیوز نے اس اہم مسئلے کی توجہ مقامی انتظامیہ کی طرف دلوائی جس پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان انور علی کانجو نے ایکشن لیتے ہوئے وسیع پیمانے پر اپریشن شروع کرا دیا جس پر سڑک کے دونوں اطراف قائم تجاوزات کو مسمار کرادیا اسسٹنٹ کمشنر انور علی کانجو کا کہنا تھا کہ سڑکیں فٹ پاتھ اور راستے عوام کی ملکیت ہوتے ہیں جن پر قبضہ کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا
0