0

حرمت قرآن پر امت مسلمہ ہر وقت قربان ھونے کیلئے تیار ھے،چوہدری عتیق ظفر

پنڈدادنخان( ملک ظہیرا عوان)حرمت قرآن پر امت مسلمہ ہر وقت قربان ھونے کیلئے تیار ھے سویڈن میں مقدس کتاب قرآن پاک کی بے حرمتی کرکے عالم اسلام کی غیرت دینی کو للکارا ھے اس واقعہ سے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا گیا ،ھم اس واقعہ کی شدید مزمت کرتے ھیں تفصیلات کے مطابق معروف سماجی شخصیت اور غریب وال ویلفیئر سوسائٹی کے صدر چوہدری عتیق ظفر نے سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید کی بے حرمتی کرکے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح کیے گئے پوری امت مسلمہ حرمت قرآن پر ہر وقت قربان ھونے کیلئے تیار ھے قرآن پاک کی بے حرمتی کرکے عالم اسلام کی غیرت دینی کو للکارا گیاھے پوری امت مسلمہ شدید غم وغصے میں ھے کیونکہ قرآن پاک کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں ،سویڈن کے ساتھ تمام سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں اور سفیر کو ملک بدر کیا جائے