پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)سویڈن میں قرآن پاک کا نذر آتش ہونا بہت بڑا سانحہ ہے ایک مسلمان کے لیے اس قبیح فعل کو شدت سے محسوس کرنا اس کی غیرت ایمانی کے زندہ ہونے کی دلیل ہے ان خیالات کااظہار حکیم لطف اللّه سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن اور پروفیسر حکیم سید اختر علی شاہ بخاری مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان سوشل ایسوسی ایشن نے قرآن پاک کی بے حرمتی پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوۓ کیا انہوں نے مزید کہا کہ آج پھر امہ کو حضرت عمر فاروق اور خلافت عثمانیہ جیسی حکومت اور سلطان صلاح الدین ایوبی جیسے سپہ سالار کی ضرورت ہے جو اتحاد اور جذبہ ایمانی سے سرشار تھے جن کا نام سن کر یہود و ہنود لرز جاتے تھے اس کے لئے ضروری ہے کہ مسلمان فرقہ واریت سے نکل کر ایک صف میں کھڑے ہوں اپنی معیشت کو مضبوط بنائیں مسلمانوں نے 750سال تک دنیا پر حکمرانی صرف علم معیشت سیاست اور طاقت کے بل بوتے پر کی حکومت پاکستان اور علما کرام سے مطالبہ ہے کہ اس کے لئے اقدامات کریں اور پوری دنیا کے مسلم ممالک کو ایک پیج پر اکٹھا کریں اور فی الفور حکومت کو چاہئے کہ سوئیڈن کے سفیر کواحتجاجاً ملک سے نکالا جائے پوری دنیا کے مسلم ممالک انکا تجارتی بائیکاٹ کرکے اس عظیم سانحہ پر یہود و ہنود کو سخت پیغام دیں۔
0