پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان ) سویڈن میں قرآن مجید کی بےحرمتی کی شدید مذمت کرتے ہیں
پاکستانی حکومت سویڈن کے خلاف سخت کاروائی کرے تمام اسلامی ممالک اس سلسلے میں مشترکہ لائحہ عمل مرتب کریں سویڈن حکومت کی سرپرستی میں پولیس کے سامنے مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن مجید فرقان حمید کو نذر آتش کرنا قبیح فعل ھے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے امریکہ یورپ اور دیگر عالمی طاقتوں کی جانب سے اس قبیح فعل اور ایسے شرمناک اقدامات کو آزادی رائے کی بنا پر قبول نہیں کیا جاسکتا مسلمانوں کی مقدس اقدار کی توہین کرنا اظہار رائے کی آزادی نہیں بلکہ کھلم کھلا دہشت گردی ھے ان خیالات کا اظہار راجہ شاہ نواز علی خان اف أحمد اباد نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی طاقتوں کی خاموشی نہ صرف لمحہ فکریہ ہے بلکہ یہ اس بات کا تاثر ہے کہ یہ ادارے غیر مسلم ممالک کو تحفظ فراہم کرنے میں کردار ادا کر رھے ہیں تمام اسلامی ممالک کو مشترکہ طور پر ٹھوس لائحہ عمل مرتب کرنا ہوگا انہوں نے حکومت پاکستان کو سویڈن کے خلاف سخت موقف اپنانے کے ساتھ کاروائی کا بھی مطالبہ کیا
0