پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان) دریائے جہلم میں کشتیاں چلانے والوں نے اپنی مرضی کے کرائے مقرر کر لیے ضلع جہلم حکومت کی جانب سے دیے گئے کرائے نامے کو ماننے سے انکار کر دیا جس پر ضلعی حکومت کو سخت نوٹس لینا چاہیے احمد اباد، پنوار، منڈاھڑ وغیرہ کے پتن پر کشتی کا دو منٹ کا سفر 50 روپے میں طے ہونے لگا اور موٹر سائیکل کا کرایہ بھی 50 روپے وصول کیا جانے لگا جب کہ اس علاقہ میں اج بھی چپو کے ساتھ چلنے والی کشتیاں موجود ہیں انجن سے چلنے والی کشتیاں نہیں ضلع حکومت جہلم نے صرف کرایہ نامہ جاری کر دیا لیکن علاقہ کے عوام کو سہولیات پہنچانے کے لیے اصل کرایہ کی وصولی پر عمل درامد نہیں کروایا جا رہا محکمہ کے افسران عمل درامد کروانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں ضلع جہلم کے پتن سے سرگودھا پتن کا سرکاری طور پر کرایہ فی سواری 20 روپے مقرر ہے جبکہ موٹر سائیکل کا کرایہ 30 روپے ہے لیکن یہاں فی سواری کا کرایہ 50 روپے اور موٹر سائیکل کا کرایہ بھی 50 روپے وصول کیا جا رہا ہے کشتی کے ملا ح بڑے دھڑلے سے فی سواری 30 روپے زائد اور فی موٹر سائیکل 20 روپے زائد بطور جگا ٹیکس وصول کر رہے ہیں جو کہ علاقہ کے عوام کے ساتھ سرا سر ظلم ہے ان لوگوں نے عوام سے سستی سواری کی سہولت بھی چھین لی ہے اور مہنگے داموں دریا پار کروایا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمین یونین کونسل احمد اباد ٹھیکے دار راجہ شوکت منڈاھڑ اور سماجی شخصیت محمد اشرف ڈھڈی نے کیا انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان، ڈپٹی کمشنر جہلم اور ضلع حکومت جہلم نوٹس لے اور کشتی کے ملاحؤں کو اصل محصول وصول کرنے کا پابند بنائیں ورنہ ہم بھرپور احتجاج کریں گے
0