پنڈدادنخان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان ) تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان کی طرف سے سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا پریس کلب تا شیخ نوازش علی شہید چوک تک پرامن احتجاجی ریلی کا انعقاد ھوا سویڈن کے خلاف نعرہ بازی تفصیلات کے مطابق قرآن مجید فرقان حمید مسلمانوں کی مقدس کتاب ھے سویڈن میں سرکاری سطح پر عید الضحیٰ کے موقع پر قرآن مجید فرقان حمید کو نذر آتش کر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا گیا اس کے خلاف دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی احتجاجی مظاہرے جاری ہیں اسی سلسلہ میں پنڈدادنخان تحصیل پریس کلب کی جانب سے منعقدہ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کرنل زاہد شیرازی نے کہا کہ قران مجید فرقان حمید اللہ تبارک و تعالی کی طرف سے اتاری گئی الہامی کتاب ہے جس میں تا قیامت تبدیلی نہیں آسکتی مغربی ممالک اکثر شرارتیں کر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ ہم احتجاجی مظاہرے کریں اور توڑ پھوڑ کر کے آپس میں ہی لڑتے رہیں یہ ان کی ایک گہری سازش ہے پرامن احتجاج ہمارا حق ہے چیٔر مین تحصیل پریس کلب حکیم سید اختر علی شاہ بخاری ، صدر تحصیل پریس کلب چوہدری اختر آرائیں کی زیر قیادت پریس کلب تا شیخ نوازش علی شہید چوک تک پر امن احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں صحافیوں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی شرکا نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں سویڈن اشیاء کے بائیکاٹ سمیت سویڈن حکومت کے غیر ذمہ دارانہ حرکت کے خلاف نعرے درج تھے احتجاجی ریلی میں سویڈن کے خلاف شدید نعرہ بازی ھوئی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ھوئےجنرل سیکرٹری یونس شہباز باصر کھوکھر ملک غلام مصطفی مٹھو حکیم سید اختر علی شاہ ملک نیر عوان، محمد رفیق چوہدری نے کہا کہ سویڈن کی حکومت نے سوچی سمجھی سازش کے تحت قرآن مجید فرقان حمید کی بےحرمتی کی سویڈن حکومت نے مسلمانوں کے جذبات مجروح کئے آزادی رائے کے نام پر جو مذھبی آگ لگائی جا رھی ھے یہ بھڑک گئی تو پھر یہ بجھ نہ پائے گی جس طرح پاکستان میں اقلیتوں کو مذہبی تحفظ سمیت ان کے مذہبی شعار کا تحفظ کیا جاتا ھے صدر تحصیل پریس کلب چوہدری اختر آرائیں نے کہا کہ ایسے غیر ذمہ دارانہ فعل پر اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کی خاموشی لمحہ فکریہ ھے اور اس سے ثابت ھوتا ھے کہ یہ ادارے غیر مسلم ممالک کو تحفظ فراہم کرنے میں کردار ادا کر رھے ہیں احتجاجی مظاہرے میں حافظ طاہر ارشاد، عابد قریشی، محمد وسیم وصی ، عبدالحفیظ ساقی ،چوہدری طلحہ سیالوی ،ملک شجاع حیدر لنگا ہ ، امداد علی ،چودری محمد زبیر چوہدری سلیم باگڑی ٹھیکیدار امیر مختار ، باصر کھوکھر، یاسین لقمان کے علاوہ بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی سویڈن حکومت کی طرف سے قران مجید فرقان حمید کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی آخر میں چیئرمین تحصیل پریس کلب حکیم سید اختر علی شاہ نے اسلام کی سربلندی پاکستان کی سلامتی اور استحکام اور سویڈن حکومت کی جانب سے کی جانے والی ناپاک جسارت کی پرزور مذمت کرتے ہوئے رقت امیز دعا کرائی ۔
0