پنڈ دادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان )پنڈدادنخان جہلم روڈ پر تجاوزات مافیا نے ڈیرے ڈال لیے رکشہ سٹینڈ بھی روڈ کے اوپر قائم کر رکھے ہیں دھریالہ جالپ ،پنن وال ، پنڈی سید پور اور جلال پور شریف بس سٹاپ مکمل طور پر تجاوزات مافیا کے نرغے میں ہیں جس کی وجہ سے ائے روز حادثات معمول بن چکے ہیں لوڈ گاڑںوں اور ایمبولنسز کا گزرنا بھی مشکل ہو چکا ہے روڈ ہر وقت بلاک رہنے لگا ھے جلال پور شریف سے راولپنڈی اور لاہور جانے والے بسیں بھی روڈ پر کھڑی ہونے لگیں جس کے باعث ٹریفک حادثے روز کا معمول بن گئے ھیں سیمنٹ ،جپسم ،لائم سٹون ،ریت اور سوڈے سے لوڈ گاڑیاں تجاوزات کی وجہ سے پھنس جاتی ہیں جس سے روڈ گھنٹوں بلاک رہتی ہے
سب سے زیادہ تجاوزات دھریالہ جالپ بس سٹاپ پر قائم ہو چکی ہیں انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث مین روڈ پر ناجائز تجاوزات کی بھرمار نے مسافروں اورمسافر گاڑیوں کا گزرنا محال کر دیاھے
ریڑھی بانوں، ہائی ایس، رکشہ ڈرائیوروں، کی وجہ سے ایمبولینس ،راہگیروں اور ہیوی ٹریفک کا گزرنا مشکل ہو جاتا ہے روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے حادثات ہونا روز کا معمول بن گیاھے مقامی انتظامیہ ناجائز تجاوزات ہٹانے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی علاقہ کے عوام نے کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا کہ مین پنڈ دادن خان جہلم روڈ سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے
0