0

پٹرولنگ پولیس للہ موڑ کے انچارج محمود الحق بلوچ سب انسپکٹر کے زیر نگرانی کاروائیاں جاری

جلالپورشریف ( ملک ظہیر اعوان)
پٹرولنگ پولیس للہ موڑ کے انچارج محمود الحق بلوچ سب انسپکٹر کے زیر نگرانی کاروائیاں جاری گذشتہ شب چوری شدہ موٹر سائیکل برآمدگی کے بعد سب انسپکٹر راجہ زیشان علی, محمد خالد گجر , اور شیخ عقیل حسین نے جدید تیکنیکی وسائل کو استعمال کرتے ہوئے مطلوب مجرم عدالتی مفرور نصراللہ ولد محمد ریاض سکنہ پنڈ مکو تحصیل ملکوال ضلع منڈی بہاؤ الدین جو کہ منشیات فروشی کے مکروہ دھندہ میں ملوث تھا کو گرفتار کر کے تھانہ پنڈ دادنخان بند حوالات کروایا گیا سماجی حلقوں کی جانب سے پٹرولنگ پولیس للہ موڑ کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔