پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان) تحصیل پنڈ دادن خان کی معروف یونین کونسل جلالپور شریف کا گاؤں چٹی راجگان مسلسل مسائل کا شکار ہوتا جا رہا ہے اور انتظامیہ کی خاموشی بھی بڑھتی جا رہی ہے
اہلیان علاقہ نے چٹی راجگان کے مسائل فوری حل کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے یونین کونسل جلالپور شریف کے اس گاؤں چٹی راجگان میں مسائل بڑھنے لگے ھیں گلیاں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں جبکہ ضلع جہلم انتظامیہ اور تحصیل پنڈ دادن خان انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں ۔ گاؤں چٹی راجگان میں سیوریج کے ناقص انتظامات کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ چٹی راجگان کی گلیاں نالیاں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں ۔ چٹی راجگان کی ایک گلی میں سےتو گزرنا بے محال ہو چکا ہے یوں لگتا ہے کہ کوئی گندا چھپڑ کراس کر کے جانا ہے ۔ بچوں ، بوڑھوں ، جوانوں اور خواتین کا گلی سے گزرنا بہت مشکل ہو چکا ہے ۔ کئی مرتبہ بچے اس گندے پانی میں گر چکے ہیں ۔ اہل علاقہ کا ڈپٹی کمشنر جہلم ،اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان سے مطالبہ ہے کہ چٹی راجگان کی گلیوں پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں اہلِ گاؤں کا کہنا ھے کہ گلیوں میں سیوریج کے پانی کی وجہ سے طرح طرح کی خطرناک بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے جس پر حکام بالا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ہے
0