پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) تحصیل پنڈ دادن خان میں عید الاضحی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی نماز عید کی ادائیگی کا سلسلہ پونے چھ بجے سے ساڑھے سات بجے تک جاری رہا اس کے بعد مسلمانوں نے سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قیمتی قربانیاں پیش کی للہ شریف کی جامع مسجد پیراں والی میں سجادہ نشین استانہ عالیہ للہ شریف حضرت صاحبزادہ پروفیسر محمد نعیم ال رسول دامت برکاتہم العالیہ نے نماز عید پڑھائی اور ترنم کے ساتھ عید کا خطبہ دیا جس میں صاحبزادہ محمد تکریم الرسول ، بیورو چیف اوصاف پنڈ دادن خان ملک ظہیرا عوان سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے نماز عید ادا کی اور جامعہ مسجد خانقاہ شریف میں صاحبزادہ محمد علیمم الرسول عارف استانہ عالیہ للہ شریف نے پڑھائی جس میں حضرت صاحبزادہ حسنات الرسول مد ظلہ العالی سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی پنڈ دادن خان عید گاہ اصحاب البدر میں حضرت علامہ پیر محمد انور قریشی ہاشمی دامت برکاتہم العالیہ نے عید کا خطبہ دیا اور نماز عید پڑھائی جامع مسجد عثمان غنی پنڈ دادن خان میں حضرت علامہ مولانا قاری قیام الدین الحسینی نے نماز عید پڑھائی ، جامع مسجد کندوال میں حضرت علامہ محمد صدیق عتیقی نماز عید پڑھائی ڈھڈی تھل جامع مسجد اعلی حضرت مولوی غلام حسن رحمۃ اللہ علیہ میں صدر منہاج القران علماء کونسل تحصیل پنڈ دادن خان حضرت علامہ محمد سرفراز مصطفوی نے نماز عید پڑھائی ٹوبھہ جامع مسجد مدنی میں قاری عبدالرؤف سعیدی جب کہ جامع مسجد حسینیہ میں حضرت علامہ محمد یونس نورانی نے نماز عید پڑھائی کھوتھیاں جالپ میں حافظ محمد یوسف اور چک علی شاہ میں حافظ محمد شفیق سیالوی، غریب وال سیمنٹ فیکٹری میں حضرت علامہ غلام محی الدین نے نماز عید پڑھائی اس کے علاوہ دھریالہ جالپ ،پننوال ،پنڈی سید پور ،جلال پور شریف ،غریب وال ،ساؤ وال ، سمن وال ، ڈھڈی پھپھرا ،کسلیاں سوڈی گجر ،گول پور ،کوڑہ، چوران بھیلووال ،سروبہ ، احمد اباد ،منڈاھڑ لنگر، میرے، عیسی وال سمیت تمام شہروں اور قصبوں میں بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے
0