پنڈدادنخان ( ملک ظہیر اعوان )
سوشل ویلفیئر ٹرسٹ جلالپور شریف نے دو سال پہلے رورل ہیلتھ سنٹر جلالپور شریف کے باہر واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کیا جس سے ہزاروں لوگ پینے کا صاف پانی حاصل کرتے ہیں جو کہ حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق ہے اور ایک عدد واٹر کولر پلانٹ رورل ہیلتھ سنٹر جلالپور شریف کی حدود کے اندر نصب کیا گیا ہے تاکہ مریض اور ہسپتال کا عملہ ٹھنڈے پانی سے استفادہ حاصل کرسکے اور گرمی میں اپنی پیاس بجھا سکیں اور ہسپتال کے باہر مسافر خانہ بھی تعمیر کرایا گیا تاکہ مریضوں اور مسافروں کو چھاؤں میں کھڑے ہونے اور بیٹھنے کی سہولت میسر ہو۔ان تمام منصوبہ جات کی تکمیل میں خصوصی کردار وائس چیئرمین راجہ رضوان علی اور تمام اوورسیز بھائیوں کا ہے اس منصوبے پر 10لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ ہوئی اور سالانہ 2 لاکھ روپے اسکی دیکھ بھال پر خرچ آتا ہے۔ سوشل ویلفئیر ٹرسٹ جلالپورشریف کے وائس چیئرمین راجہ رضوان علی نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ھم علاقہ کے لوگوں کے لیے بھرپور کام کر رہے ہیں جلالپورشریف اور ڈھیری آرائیاں کے اوورسیز پاکستانی دوستوں نے ویلفیئر ٹرسٹ جلالپورشریف کے لیے کافی ڈونیشن کی جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں
0