پنڈ دادن خان (بیوروچیف ملک ظہیر اعوان) کلر زمین پر پھلدار درخت امرود، جامن، بیری، کیکر اور شرینھی کامیابی سے کاشت کئے جا سکتے ہیں. جبکہ انتہائی قیمتی درخت نیم، سہانجنا اور آم بھی تھوڑی سی نسبتاً زیادہ محنت اور احتیاط سے لگائے جا سکتے ہیں. بس پہلے 5 سال تک ان تینوں کو سخت کورے والی سردی سے بچانے کی ضرورت ہوتی ہے.ان خیالات کا اظہار چوہدری عابد گوندل چیف کنزرویٹو آفیسر جنگلات راولپنڈی ڈویژن نے پنڈدادنخان سے تعلق رکھنے والے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد چوہدری محمد اکرم برق سے ایک میٹنگ میں تحصیل پنڈدادنخان کی کلر اور شور زمین کو کارآمد بنانے کے سلسلہ میں کیا انہوں نے کہا کہ امرود، جامن، بیری، نیم اور سہانجنا کے درختوں کے لئے 3 فٹ تک گہرے اور 3 فٹ چوڑے کھڈے مار کر ان میں دریا کی بھل والی مٹی ڈال کر اس میں تھوڑی سی کھاد مکس کر کے یہ پھلدار درخت انتہائی کامیابی سے لگائے جا سکتے ہیں.
0