0

امریکی رکن کانگریس بریڈ شرمین نے عمران خان کی حمایت میں خط لکھ دیا

امریکہ کی امور خارجہ کمیٹی کےسینئررکن بریڈ شرمین نےچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حمایت میں خط لکھ دیا۔

امریکی رکن کانگریس بریڈ شرمین نے سابق وزیراعظم عمران خان کی حمایت میںخط امریکی وزیرخارجہ کولکھا جس میں کہا گیا کہ وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کےعمران خان سے متعلق بیان پرتشویش ہے،امریکی خارجہ کمیٹی پاکستان کی پالیسی جمہوریت اورانسانی حقوق سے متعلق امریکی ترجہات کی مظہرہو۔ امریکی رکن کانگریس بریڈ شرمین نے پاکستان پر مشاورت کے لیے پاکستانی امریکن ڈاکٹر آصف سے اظہارتشکربھی کیا۔

خط میں کہا گیا کہ پاکستان کے داخلی حکومتی معاملات میں امریکا مداخلت نہیں کرتا مگر ہمیں اس وقت منہ نہیں موڑنا چاہیے جب پاکستانی عوام کے انسانی حقوق کو خطرات لاحق ہوں۔

بریڈ شرمین کی جانب سے امریکی وزیرخارجہ کو لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا کہ امریکا کے اس مؤقف کا اعادہ کیا جانا چاہیے کہ حکومت پاکستان لوگوں کے آزادی اظہار ، جمع ہونے، اور پر امن مظاہرے کے حق کا احترام کرے، یہ اہم ہے کہ ایسا جمہوری اور خوشحال پاکستان ہو جہاں لوگ آزادانہ اور کھلے انداز سے جمہوری ڈائیلاگ کرسکیں۔

کانگریس رہنما نے اس بات پر تشویش ظاہر کی ہےکہ پچھلے سال سیاسی شخصیات بشمول سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل اور صحافی جمیل فاروقی کو مبینہ تشدد اور جنسی بدسلوکی کا نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے خط میں لکھا کہ امین گنڈا پور کی گرفتاری نے خدشات اور بڑھا دیے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں