جہلم میں‌  19 اکتوبر تک عشرہ شان رحمت اللعلمین بھرپور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں  19 اکتوبر تک عشرہ شان رحمت اللعلمین بھرپور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا اس سلسلے میں تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا۔؛جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتخار شیرازی، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، سی او ایم سی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ عشرہ شان رحمت اللعالمین 12 ربیع الاول تک جاری رہے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ 10 اکتوبر کو وزیراعظم پاکستان عمران خان میلاد کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔ عشرہ شان رحمت اللعالمین میں ضلع کے داخلی اور خارجی مقامات پر درود پاک اور حدیث نبوی کے بینرز بھی آویزاں کئے جائیں گے، سکولز لیول پر طلبہ و طالبات کے درمیان محفل نعت کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے کہا کہ عشرہ شان رحمت اللعالمین کی تقریبات کو بھرپور مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جائے گا، تمام سرکاری عمارتوں، چوراہوں کو برقی قمقموں سے سجایا جائے گا۔