0

چوہدری عارف گجّر ایڈووکیٹ نے غریب رہائشی کا مقدمہ خدا ترسی کر کے لڑا اور ضمانت منظور کروا دی

پنڈدادنخان (بیوروچیف ملک ظہیر اعوان)انسداد منشیات ایکٹ 9B کے تحت تھانہ للہ پولیس نے لنگر کے رہائشی محمّد عرفان پر پولیس کی طرف سے 500 گرام چرس برآمدگی کے سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 104/23درج کی تھی نامزد ملزم غربت اور نا مساعد معاشی حالات کے باعث مقدمے کی پیروی کرنے سے قاصر تھا جس پر پنڈدادنخان بار کے ماہر قانون دان چوہدری عارف گجّر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے خدا ترسی کرتے ہوۓ بغیر کسی لالچ کے محض اللہ کی رضا کیلۓ محمّد عرفان کی وکالت کا ذمہ لیا دوران سماعت مضبوط دلائل اور مدلل بحث سے اتفاق کرتے ہوئے فاضل عدالت کے جج راجہ شفقت شہباز ایڈیشنل اینڈ سیشن جج پنڈدادن خان نے ملزم محمّد عرفان کی ضمانت منظور کر لی جس پر چوہدری عارف گجر ایڈوکیٹ کے حق میں ملزم اور اس کی فیملی نے ڈھیروں دعائیں دیں جنہوں نے نفسا نفسی کے اس عالم میں انکی داد رسی کی چوہدری عارف گجر ایڈوکیٹ کے خدمت انسانیت کے اس جذبے کو سلام پیش کیا گیا