0

حضرت سلطان باھو ٹرسٹ انٹرنیشنل زم زم ویلفئیر سوسائٹی کی طرف سے حسینی سبیل کا اہتمام کیا گیا

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان) گرمی کی بڑھتی شدت سے انسانوں سمیت چرند پرند بھی متاثر ھو رھے ہیں گزشتہ کئی دنوں سے گرمی کی شدید لہر نے ہر ذی روح کو متاثر کر دیا ایسے میں حضرت سلطان باھو ٹرسٹ انٹرنیشنل زم زم ویلفئیر سوسائٹی ریسکیو1122پنڈدادنخان اور پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کی طرف سے حسینی سبیل کا اہتمام کیا گیا جس میں ٹھنڈے روح افزاء سے انسانیت کی بھلائی کا اہتمام کیا گیا حسینی سبیل ریسکیو1122پنڈدادنخان کے آفس کے سامنے لگائی گئی جہاں مسافروں کی بڑی تعداد نے ٹھنڈا روح افزاء جی بھر کے پیا بسیں رکشے ٹرک موٹر سائیکل غرض ہر گاڑی والے نے گاڑی روک کر ٹھنڈے روح افزاء سے محظوظ ھوئے
اس موقع پر سیفٹی آفیسر ملک محمد ارشد بلوچ نے کہا کہ بڑھتی ہیٹ ویو میں حسینی سبیل ٹھنڈا روح افزاء ایک احسن اقدام ھے ایسے میں مسافروں کو ٹھنڈا سادہ پانی بھی مہیا نہیں ھوتا لیکن یہاں ٹھنڈا روح افزاء پلایا جا رھا ھے انہوں نے مزید کہا کہ عوام ایسے موسم میں احتیاط کریں دریاؤں ندی نالوں میں جانے سے پرہیز کریں ایک ہفتے میں چار نوجوان دریائے جہلم میں ڈوب کر جاں بحق ھو گئے ہیں انس کی ڈیڈ باڈی تا حال نہ مل سکی اس موقع پر چیرمین تحصیل پریس کلب حکیم سید اختر علی شاہ بخاری۔اور عبدالحفیظ ساقی نے کہا کہ حسینی سبیل ٹھنڈا روح افزاء کسی نعمت سے کم نہیں انہوں نے مزید کہا کہ دیگر تنظیموں کو بھی شدید گرمی میں ٹھنڈے میٹھے پانی کا اہتمام کرنا چاہئیے گرمی کی بڑھتی شدت سے ایسی سبیلیں عوام کےلئے کسی بڑی نعمت سے کم نہیں ہیں ہمیں چاہیے کہ اس شدید گرمی میں انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں اور پرندوں کے لئے بھی سایہ دار جگہ پر پینے کے پانی کا انتظام کریں حسینی سبیل کےلئے حاجی سرفراز احمد گوندل نے خصوصی تعاون کیا انہوں نے گرمی کی شدت کو مد نظر رکھتے ھوئے حسینی سبیل مسافروں کی سہولت کے لئے جاری رکھنے کا اعلان کیا