0

آستانہ عالیہ للہ شریف پر حضرت صاحبزادہ الحاج الحافظ پیر محمد مطلوب الرسول رحمۃ اللہ علیہ کے ایصال ثواب کے لئے محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد کیا گیا

پنڈدادنخان(ملک ‌ظہیر اعوان)
آستانہ عالیہ للہ شریف پر حضرت صاحبزادہ الحاج الحافظ پیر محمد مطلوب الرسول رحمۃ اللہ علیہ کے ایصال ثواب کے لئے محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت سجادہ نشین حضرت صاحبزادہ پروفیسرمحمد نعیم الرسول دامت برکاتہم العالیہ نے فرمائی تقریب کے مہمان خصوصی حضرت صاحبزادہ حسنات الرسول مدظلہ العالی اور بیوروچیف اے بی این نیوز پنڈدادنخان ملک ظہیر اعوان تھے اس روحانی و وجدانی محفل میں مریدین اور عقیدتمندوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی مدرسہ کے طلباء نے بھی شرکت کی اس موقع پر درود و سلام کے نذرانے پیش کیے گئے حضرت صاحبزادہ الحاج الحافظ پیر محمد مطلوب الرسول رحمۃ اللہ علیہ کے مزار مبارک پر منعقدہ محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے قاری محمد اکرام نقشبندی نے کیا قاری محمد ظفر اور دیگر نے بھی آقا علیہ السلام کی شان میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے صدر منہاج القرآن علماء کونسل تحصیل پنڈدادنخان علامہ محمد سرفرازاحمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بزرگان دین پر اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا رنگ چڑھ جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ اولیائے کرام سے جڑے رہنے والے لوگوں پر بھی اولیاء کا رنگ چڑھ جاتا ہے اور آج سجادہ نشین صاحبزادہ پروفیسرمحمد نعیم الرسول دامت برکاتہم العالیہ پر خامس حضرت رحمۃ اللہ علیہ کا رنگ خصوصی طور پر چڑھتا ہوا محسوس ہو رہا ہے اس موقع پر سجادہ نشین نے استحکام پاکستان ،کشمیر اور فلسطین کی آزادی سمیت پوری امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعا فرمائی ،ختم قرآن پاک قاری اکرام نقشبندی للہی نے پڑھا اور اختتام پر وسیع لنگر تقسیم کیا گیا تقریب میں مظفر للہی ،قاری محمد احسان عیسی وال ، نوبہار للہی ،انوار للہی ، محمد حمید للہی، ملک تیمور ٹوبھہ ،اسامہ نواز ٹوبھہ میاں قیصر نے بھی خصوصی شرکت کی