0

پنڈ دادن خان کے قصبہ کندوال میں گزشتہ تین سالوں سے ناکارہ پڑے ہوئے فلٹریشن پلانٹ کی مرمت کروانے کے بعد فنکشنل کردیا گیا


پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان)
پنڈ دادن خان کے قصبہ کندوال میں گزشتہ تین سالوں سے ناکارہ پڑے ہوئے فلٹریشن پلانٹ کی مرمت کروانے کے بعد فنکشنل کردیا گیا جس کے تمام تر اخراجات کندوال کے رہائشی نوجوان سیاسی رہنما ملک نوید عمر ریحان نے ادا کیے جبکہ فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح مسلم لیگ نون کے سابق ایم این اے نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی ، بیوروچیف اوصاف پنڈدادنخان ملک ظہیر اعوان اور ملک نوید عمر ریحان نے کیا سٹیج سیکرٹری کے فرائض عطا المصطفی جمیل ثنادھا اعوان نے سرانجام دیئے تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم محمد عمران قادری نے پیش کی اور دعا قاری سلیمان قادری نے کی پاک آب کی طرف سے کندوال میں نصب کیے گئے فلٹریشن پلانٹ کوفنکشنل کرنے کے سلسلہ میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا عطاالمصطفی جمیل نے فلٹر شدہ پانی کے فوائد بارے آگاہ کیا چیف گیسٹ نوابزادہ مطلوب مہدی ،بیوروچیف اوصاف پنڈدادنخان ملک ظہیر اعوان اور ملک نوید عمر ریحان نے فیتہ کاٹ کر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا اور تختی کی نقاب کشائی کی عوام نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اس موقع پر عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ملک نوید عمر ریحان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ عوامی اثاثہ تباہ ہوتے نہیں دیکھ سکتا تھا حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق عوام کو صاف پانی مہیا کر دیا ہے میری خواہش ہے کہ اس قسم کے تین چار فلٹریشن پلانٹ مزید پورے گاؤں میں لگائے جائیں تا کہ پینے کے صاف پانی کا مسئلہ حل ہو سکے پورے کندوال کو صاف پانی مہیا کرنا میری ترجیحات میں شامل ہے اس فلٹریشن پلانٹ کو مین پائپ لائن سے کنکشن دیا گیا ہے جو اپنے مقررہ اوقات میں کھولا جائے گا اس کے لیے ایک ملازم بھرتی کر لیا ہے یہ پلانٹ ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت چلانا ہے اس کے لئے ہمیں دو روپے فی لیٹر کے حساب سے ادا کرنا ہوں گے تاکہ بجلی کا بل ادا کرسکیں اور ملازم کی تنخواہ ادا کی جا سکے میں اپنے مسلم لیگی رہنما نوابزادہ مطلوب مہدی صاحب سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ہماری دونوں واٹر سپلائی سکیموں پر خصوصی توجہ دی جائے سابقہ حکمرانوں نے 37 کروڑ والی سکیم پر صرف چند کروڑ روپے خرچ کیے آپ اس بجٹ میں اس میگا پروجیکٹ کے لیے خصوصی رقم رکھوائیں اس موقع پر مسلم لیگ نون کے رہنما نوابزادہ مطلوب مہدی نے کہا کہ کندوال واٹر سپلائی سکیم کے لیے بیس لاکھ روپے منظور کروا لیے ہیں جبکہ میگا واٹر سپلائی سکیم کندوال کے لیے 15 کروڑ روپے منظور کروا دیے ہیں باقی رقم انشاء اللہ چار ماہ بعد منظور کروا لیں گے تاکہ پورے کندوال کے عوام کو صاف پانی پینے کے لئے مہیا ہو سکے کندوال میں پینے کے پانی کا شروع سے ہی مسئلہ آرہا ہے لیکن انشاءاللہ اب یہ مسئلہ پائہ تکمیل تک پہنچائیں گے اس موقع پر عوام کی کثیر تعداد موجود تھی اس تقریب میں ڈاکٹر ملک گلزار حسین اعوان ،ملک ریشم لکھیال ،ملک شفیع لکھیال ،عبدالقیوم کٹھیرا ،ملک عرفان ریحان ،سپارش کٹھیرا ،ریشم بلھا اور الیاس بلھا سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی