0

میں اپنا ٹکٹ واپس کرتا ہوں اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں ، راجہ شاہنواز

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان) حلقہ پی پی 27 پنڈدادنخان سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر راجہ شاہنواز علی خان آف احمدآباد نے بھی ڈیڑھ ماہ کی روپوشی توڑ ڈالی اور پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنا ٹکٹ واپس کرتا ہوں اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں اور 9 مئی کے واقع کی شدید مذمت کرتا ہوں پاک فوج زندہ باد پاکستان پائندہ باد
راجہ شاہ نوازعلی خان کی پریس کانفرنس کا پنجابی میں ترجمہ کچھ یوں ہے ( ایھے رکھ ٹکٹ ۔ تیے ایھے رکھ آپنی پی ٹی آئی ۔ وڈیا خانا ۔ میں چلیا آں ۔ فواد چوہدری دے نال ) پنجابی کا محاورہ ہے کہ سو چھتر بھی کھا لیے اور سو پیاز بھی کھالیے راجہ شانواز علی خان تقریبا ڈیڑھ ماہ تک چھپے رھے پورے علاقہ کی پولیس ان کے ڈیر ہ أحمدآباد پر بار بار چھاپے مارتی رہی جو ان کی بےعزتی کا موجب بنتا رہا آخر کار پولیس نے ان کے دو ملازم اٹھا لیے جو کہ پندرہ روز تک تھانے میں بند رہے حلقہ این اے 61 جہلم سے پی ٹی آئی کے سابق امیدوار سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی سیاسی بربادی کے بعد اب حلقہ پی پی 27 پنڈدادنخان سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر راجہ شاہنواز علی خان نے بھی اپنی سیاسی تباہی کر لی ہے حالانکہ ان دونوں شخصیات کو 9 مئی کے واقع کے فورأ بعد اس سیاسی جماعت سے الگ ہو جانا چاہیے تھا لیکن دونوں نے اپنی سیاسی ساکھ ختم کر لینے کے بعد پارٹی کو طلاق دی ہے اب جس کا حلالہ بھی ممکن نہیں ہوگا اب اگر انہوں نے فواد چوہدری کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کی تو یہ اپنی سیاست مکمل طور پر ختم کر لیں گے دریں اثناء راجہ شاہنواز علی خان نے نہ تو علاقہ تھل کے رپورٹرز پر یقین کیا اور نہ ہی اپنے حلقہ پنڈ دادن خان کے صحافیوں پر یقین کیا اور پریس کانفرنس کرنے کے لیےضلع ہیڈکوارٹر جہلم جا پہنچے شاید وہاں جا کر اعلان کرنے سے زیادہ لوگوں نے ان کا پیغام سننا تھا