0

دریائے جہلم آج دو نوجوانوں کی زندگیاں نگل گیا

پنڈدادنخان ( ملک ظہیر اعوان) دریائے جہلم آج دو نوجوانوں کی زندگیاں نگل گیا جب کے تیسرے نوجوان کی جان جائے ہوئے آج 11 دن گزر گئے ھیں
سگھر پور پتن پر دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے 17 سالہ نوجوان تحسین ڈوب کر جاں بحق ہو گیا جو بھٹو کالونی پنڈی سید پور کا رہائشی تھا اس کی لاش کو تلاش کرنے کے لئے مقامی لوگوں نے فورا امدادی کاروائیاں شروع کردیں جبکہ ریسکیو 1122 پنڈ دادنخان کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے آٹھ گھنٹے کی کوششوں کے بعد لاش تلاش کرلی دوسرا واقع چک نظام پل کے قریب دریائے جہلم کے جنوب میں پیش آیا جہاں چل پور ملکوال کر رہائشی نوجوان عمران ڈوب کر جاں بحق ہو گیا جس کی لاش نکال لی گئی ہے جبکہ 11 روز قبل پنڈدادنخان کے قریب دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے کھیوڑہ کا رہائشی نوجوان انس ڈوب کر جاں بحق ہو گیا تھا ریسکیو اداروں کی بھرپور کوششوں کے باوجود اس کی لاش تاحال نہ مل سکی