پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان)
پنڈ دادن خان کے گاؤں سروبہ میں دوسرا سالانہ سپرایٹ کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد ہوا جس میں علاقہ بھر سے کل آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا جس کے چیف آرگنائزر ملک وسیم تھے ٹورنامنٹ میں علاقہ بھر کی ٹیموں نے حصہ لیا فائنل میچ شاہین الیون کلب سروبہ اور سیون کلب پنڈ دادن خان کے درمیان کھیلا گیا جو کہ 20 رنز کی برتری سے شاہین الیون کلب سروبہ نےجیت لیا اور سیون سٹار پنڈدادن خان دوسرے نمبر پر رہی سپر ایٹ کرکٹ ٹورنامنٹ گورنمنٹ ہائی سکول سروبہ کے گراؤنڈ میں کھیلا گیا علاقہ کے عوام کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملی تماشائیوں کی کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے میچ جیتنے میں اہم کردار ادا کیا کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے اور خوب جشن منایا مہمان خصوصی بیورو چیف اوصاف پنڈدادن خان ملک ظہیر اعوان، ملک اریب اعوان ملک عطا الرسول اورملک علی حسن ا عوان کھیوڑہ تھے ونر ٹیم شاہین الیون سروبہ کے کیپٹن ملک عاقب کو دس ہزار روپے نقد انعام اور ٹرافی دی جبکہ رنر اپ ٹیم سیون سٹار پنڈدادنخان کے کیپٹن اصغرببلی کو ملک عطا الرسول نے پانچ ہزار روپے نقد انعام اور ٹرافی دی مین آف دی میچ ہارون اعوان رہے اس موقع پر دیگر مہمانوں نے تمام کھلاڑیوں میں بھی انعامات تقسیم کئے احسن رضا ناز کی طرف سے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا گیا فائنل میچ میں مین آف دی میچ ھارون اعوان ،بہترین بیسٹ مین عرفان کالو رہے خصوصی آمد ملک عا قب ،ملک اویس ،مظہر کھوکھر، احسن رضا ناز، ملک حماس اعوان ، ملک سہیل ،ملک تیمور،ملک حسان مصطفی ،ملک شجاعت رفاقت اور اسامہ نواز نے کی خصوصی تعاون سعودی عرب سے ملک محمد اشرف گند وال نے کیا کمنٹری کے فرائض منصب اقبال سیال آف احمدآباد نے سرانجام دیئے اس موقع پر فوجی مشتاق اور بچوں نے خوب بھنگڑے ڈالے لائیو کمنٹری ملک عمر اور ملک عبداللہ نے کی
0