, پنڈدادن خان( بیوروچیف ملک ظہیر اعوان )تحصیل ہیلتھ کونسل پنڈدادنخان کا خصوصی اجلاس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان کے مسائل پر تفصیلی بریفنگ ہسپتال کی بہتری جدید ڈسپنسری سسٹم علاقے میں فری میڈیکل کیمپ لگانے اور ڈاکٹروں کی کمی کے بارے میں لائحہ عمل مرتب کیا گیا تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیلتھ کونسل کا خصوصی اجلاس اسسٹنٹ کمشنر و چیرمین تحصیل ہیلتھ کونسل انور علی کانجو کی زیر صدارت منعقد ھوا جس میں ایم ایس ڈاکٹر آصف ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد علی ڈاکٹر محمد زاہد تنویر حکیم سید اختر علی شاہ بخاری ملک محمد اقبال الحمرا نئیر اعوان قائم مقام چیف آفیسر چوہدری غلام شبیر مارتھ ایس ڈی او بلڈنگ چوہدری ندیم آصف تحصیل سوشل ویلفیئر آفیسر ڈاکٹر عاصم عمران نصیر ڈاکٹر حمید اللہ نے شرکت کی اجلاس میں ہسپتال کی ضروری مرمت حکومتی پالیسی کے تحت عارضی بھرتی تحصیل کے بی ایچ یو سنٹروں میں ڈاکٹروں کی کمی جدید ڈسپنسری کا قیام اور دیگر ضروری امور پر مشاورت کی گئی ۔
0