0

جلالپورشریف کے علاقہ گرجاکھ میں اڑیال کا شکار کرنے والے پہاڑوں میں چرنے والی بکریوں کا بھی شکار کرتے ہیں

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان) جلالپورشریف کے علاقہ گرجاکھ میں
اڑیال کا شکار کرنے والے پہاڑوں میں چرنے والی بکریوں کا بھی شکار کرتے ہیں اصل میں وہ بکری چور بھی ہیں جب انہیں اڑیال کا شکار نہیں ملتا تو وہ بکریوں کا شکار کرتے ہیں
وادی ٹھل ، گھاؤرا ،اعوان پور کے چند لوگوں نے جن میں چرواہے اور لکڑھارے ھیں انہوں نے انکشاف کیا ھے کہ ھماری پہاڑی پر شکاری جنگلی اڑیال کا غیرقانونی چوری شکار کرنے آتے ھیں اگر شکار نہ ملے تو غریب کسانوں کی بکریاں مار کر لے جاتے ھیں یہ شکاری جب جنگل میں شکار کرنے جاتے ھیں تو وہاں ایک دو بکریاں اس نیت سے باندھ دیتے ھیں کہ اگر اڑیال کا شکار نہ ملا تو واپسی پر ان بکریوں کو ہی ذبح کر کے کھائیں گے یہ انکشافات ٹھل کے رہائشی شعیب اشتیاق جنجوعہ نے کیا انہوں نے کہا کہ یہ اڑیال کا غیر قانونی شکار کرنے والے اصل بکری چور ہیں حرام ان کے منہ لگ گیا ہے جب کوئی شکار نہیں ملتا تو یہ بھیڑ بکریوں کو ہی اپنا شکار بنا کر کھا جاتے ہیں یا پھر مہنگے داموں ان کا گوشت فروخت کرتے ہیں یہ سارا دھندا محنت مزدوری نہ کرنے والے بے روزگار نوجوان ہی کرتے ہیں اور خاص کر جو نشے کے عادی بھی ہیں یہ لوگ اب لکڑھاروں اور چرواہوں سے سخت پریشان ہیں کیوں کہ ان کی وجہ سے ان کے حرام شکار میں خلل پڑ رہا ہے